حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش

وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے پاناما پیپرزکیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے آج دوسری مرتبہ پیش ہوگئے ہیں۔
جے آئی ٹی کی جانب سے جاری کردہ سمن کے مطابق حسین نوازکو9 اورحسن نوازکو10 جون کو پیش ہونا تھا تاہم بعد میں اس میں تبدیلی کی گئی، جس کے تحت حسن نوازآج اور حسین نواز جمعے کو پیش ہوں گے۔
حسن نواز کی آمد کے باعث جوڈیشل اکیڈمی کی جانب آنے والا مرکزی راستہ عام آمدو رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ عمارت کے اطراف بھی خاردار باڑیں بڑھا دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ حسن نواز اس سے قبل بھی ایک مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں