جے آئی ٹی کےارکان حمد بن جاسم کا بیان لینے کے لیے قطرروانہ

نیوزویوز(دبئی)پاناما پیپرز کی تحقیقات سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے دوارکان قطری شہزادے حمد بن جاسم کا بیان ریکارڈ کرنے دوحہ روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر کامران اور عرفان منگی آج صبح دوحہ روانہ ہوئے۔جے آئی ٹی ارکان دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ دوحہ جائیں گے۔اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کا صرف ایک رکن قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے دوحہ جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں