جے آئی ٹی میں آج شہباز شریف کی پیشی

نیوز ویوز (اسلام آباد):نواز شریف، حسین اور حسن نواز کو اپنے دائرہ اختیار میں پابند کرتے ہوئے جے آئی ٹی آج وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے طلب کر چکی ہے اور آج ان کی باقاعدہ پیشی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے حمزہ شہباز کے کاروبار، اثاثوں اور ٹیکس کے متعلق سوال ہوں گے، گلف اسٹیل اورحدیبیہ پیپر مل سے متعلق بھی سوالات کیے جائیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب کو متعلقہ دستاویزات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ عام آدمی کی طرح پروٹوکول کے بغیر جوڈیشل اکیڈمی پہنچیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہاہے کہ مسلم لیگ ن کا کوئی عہدیدار، وزیر یا کارکن جوڈیشل اکیڈمی نہ آئے، قانون کی پاسداری کے لیے جے آئی ٹی کے سوالوں کا جواب دوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں