جے آئی ٹی کے حوالے سے شکوک و شبہات نہ پیش کئے جائیں ورنہ قانونی کارروائی کروں گا :سابق وزیر داخلہ

نیوز ویوز (لاہو ر):سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے پاناما جے آئی ٹی میں پیش ہو کر مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان کر دیا ان کا کہنا تھا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے 23 جون کو جے آئی ٹی میں پیش ہوکر حقائق سامنے رکھوں گا سینیٹر رحمٰن ملک نے ا پنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شریف خاندان بارے اپنی تحقیقاتی رپورٹ کو تحریری طور پر تسلیم کر چکا ہوں جے آئی ٹی کو بھی مراسلہ کرکے تحقیقاتی رپورٹ کے حقائق کا اعتراف کیا ہے ۔ رحمٰن ملک نے کہا کہ چوہدری اعتزاز احسن سمیت کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے ، میں اپنی رپورٹ پر قائم ہوں ، قوم دیکھ لے گی کہ 23 جون کو جے آئی ٹی میں پیش ہو کر مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دوں گا رحمٰن ملک نے کہا کہ ان کے بارے میں جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے حوالے سے شکوک و شہبات پیدا نہ کیے جائیں ، ورنہ قانونی چارہ جوئی کرسکتا ہوں میرٹ پر جے آئی ٹی کے سامنے اپنی تحقیقاتی رپورٹ کے حقائق رکھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں