جے آئی ٹی کی انکوائری سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے. رانا ثناء اللہ

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کو ہم نے متنازعہ نہیں بنایا بلکہ جے آئی ٹی خود ہی متنازعہ ہوگئی ہے.
رانا ثناء کا پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کا طریقہ کار آئین کے مطابق نہیں جس کی وجہ سے جے آئی ٹی متنازعہ ہوئی ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے.لیکن فیصلہ دینے کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے.
شیخ رشید کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ٹھگ ہیں لیکن وہ یاد رکھیں کہ انھیں متاثرہ شخص کے پیسے دینے پڑیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں