جے آئی ٹی عمران خان کی سوچ استعمال کر رہی ہے انصاف ملنا مشکل ہے.رانا ثنااللہ

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاناما جے آئی ٹی میں عمران خان کی روح آ گئی ہے اور اس نے تمام اداروں سے لڑائی شروع کردی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاناما جےآئی ٹی کی طرف سے انصاف ملنا مشکل نظر آتا ہے کیونکہ جے آئی ٹی عمران خان کی سوچ استعمال کر رہی ہے، اس نے تمام اداروں سے لڑائی شروع کردی ہے، ایسا لگتا ہے عمران خان نے جے آئی ٹی کو گود لے لیا ہے۔ جے آئی ٹی نے آئی بی کو دھمکایا ہے، دعاہے کہ اللہ جے آئی ٹی کوعقل عطاکرے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر مجرم تو پکڑ لیا مگر نام نہیں بتایا، جے آئی ٹی کو ہر صورت بتانا پڑے گا کہ ملزم کون ہے اور وہ کس ادارے کا ملازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست کا مقصد ملک کو ترقی سے روکنا ہے، خیبر پختونخوا کی کرپٹ حکومت نے ڈاکٹروں پر تشدد کیا، جس کی وہ مذمت کرتے ہیں، عمران خان نتھیا گلی سے نکل کر ڈاکٹروں کے مسائل سنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں