جے آئی ٹی بننے پر میٹھائیاں بانٹنے والے اعتراضات لگا رہے ہیں. عمران خان

اسلام آباد تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات تک نوازشریف استعفی دیں.
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں نے میری جائز کمائی کو ناجائز ثابت کرنے کی کوشش کی.
ان کا کہنا تھا کہ قطری جھوٹا ہے.سچا ہوتا تو منی ٹریل ثابت کرتا.
انہوں نے کہا نواز شریف کو سچا ثابت کرنے والا موٹو گینگ اپنے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ کہے کہ قطری خط سچا ہے اور نواز شریف نے کرپشن نہیں کی.تو میں مان لوں گا کہ نواز شریف کرپٹ نہیں.
خواجہ آصف کے خواتین سے متعلق تضحیک آمیز رویے پر چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز کو اپنے وزراء کے خواتین سے رویے پر نوٹس لینا چاہیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں