جیونی پاک.بحریہ کی گاڑی پر فائرنگ، دو اہلکار شہید

بلوچستان کے شہر گوادر کے قریب پاک بحریہ کی گاڑی پر شرپسندوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گوادر کے علاقے جیونی میں شرپسند عناصر نے پاک بحریہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے جب کہ دہشت گردوں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے گا۔
وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، سکیورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں کے طفیل صوبے میں امن کو یقینی بنایا گیا لہذا دشمن کو بلوچستان میں جاری ترقی کے عمل میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں