جوڈیشل اکیڈمی کے باہر گلو بٹوں کو اکٹھا کر کے نوازشریف احتساب سے نہیں بچ سکتے. شفیق اشرفی

۔شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن حاجی میاں محمد شفیق اشرفی نے کہا ہے کہ عمران خان کی کاوشوں سے کرپشن کے بت گرنے کے قریب ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ن لیگیوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں شریف خاندان کا آخری مسکن اٹک جیل ہو گی۔ ن لیگ کے گلو بٹ عمران خان کے خلاف تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔اپنے ایک بیان میں حاجی میاں محمد شفیق اشرفی نے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی پر گلو بٹوں کو اکٹھا کرکے وزیر اعظم احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ عوام حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں دنیا کی کوئی طاقت عوام کی دولت لوٹنے والوں کو نہیں بچا سکتی انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی کرپشن اور لوٹ مارکی دولت کوبچانے کیلئے ملک میں جمہو ریت، آئین وقانون سمیت سب کچھ داؤ پر لگا رہی ہے مگر تحر یک انصاف ان کرپٹ حکمرانوں کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیگی بلکہ ان کو نشانِ عبر ت بنادے گی تاکہ آئندہ کسی حکمران کو ملکی دولت لوٹنے کی جرات نہ ہوسکے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پوری تحر یک انصاف متحد ہو کر ملک میں کر پشن کے خاتمے اور احتساب کی جنگ لڑرہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں