جنوبی کوریا کی سابق صدر پر کرپشن اسکینڈل میں فرد جرم عائد

جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گن ہئی پر کرپشن اسکینڈل میں فرد جرم عائد کردی گئی ۔اس سے قبل انھیں گزشتہ ماہ مواخذہ کی تحریک کی کامیابی کے بعد عہدہ صدارت سے الگ کیا چکا تھا۔

پراسیکیو ٹر کا کہنا ہے کہ سابق صدر پارک گن ہئی کو رشوت لینے پرفرد جرم عائد کی گئی ہے ، سابق صدر کو رشوت سمیت جبر، اختیارات کے ناجائز استعمال اورریاستی راز افشاکے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

عدالت سابق خاتون صدر کے خلاف مواخذے کے حق میں گزشتہ ماہ ہی فیصلہ سنا چکی ہے،اور انھیں عہدہ صدارت سے برطرف کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں