جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے آئیندہ بجٹ میں ریکارڈ وسائل مہیا کریں گے. وزیر اعلی پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی سردار اویس لغاری نےملاقات کی ہے
ملاقات میں جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے فلاحی پروگراموں پرتبادلہ خیال کیا گیا.
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے آئندہ بجٹ میں ریکارڈ وسائل مہیا کریں گے.
انہوں نے کہا.کہ وہ ذاتی طور پر جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے پروگراموں کی نگرانی کر رہے ہیں.
ملاقات میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی نے بتایا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام جنوبی پنجاب سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
اس پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی 37 تحصیلوں سے بیک وقت کیا جائے گا ۔
پینے کاصاف پانی فراہم کرکے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دیں گے.
میٹرو ملتان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملتان میٹرو بس پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے عوام کو جدید سفری سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں