جناح ایونیو فائرنگ کیس ،ملز م سکندر کو 16 سال قید کا حکم

اسلام آباد جناح ایونیو فائرنگ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ سنا تے ہوئے ملزم سکندر کو 16 سال قید کا حکم اور ایک لاکھ دس ہزار جرمانہ سناد یا۔
عدالتی حکم کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے سزا سناتے ہوئے ملزم کی اہلیہ کنول کو با عزت بری کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ ملزم نے15 اگست 2013کودارالحکومت اسلام آباد کے بلیو ایریا میں اسلحہ کے زور پرکئی گھنٹے خوف و ہراس پھیلائے رکھا تھا، جسے بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں