جمیکا ٹیسٹ مصباح الحق اور یونس خان کی یادگار پرفارمنس

جمیکا:ویسٹ انڈیز کیخلاف کیرئیر کی آخری سیریز کھیلنے والے یونس خان اور مصباح الحق کیلئے جمیکا ٹیسٹ یادگاررہا۔

سینئربلے بازیونس خان جمیکا ٹیسٹ کو ضرور یاد رکھیں گے،یونس خان نے پہلی اننگزمیں 23رنزبناکرٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزاررنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

اسی میچ میں سرفرازاحمد نے اپنے کیرئیر کی 2000رنز بھی مکمل کئے،وہ بطور وکٹ کیپر 2000یا اس سے زائد رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز بن گئے۔

جمیکا ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں 99رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے والے مصباح الحق نے بھی اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 5ہزار رنز مکمل کئے،وہ 5ہزار یا اس سے زائد رنز بنانے والے 7ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

اسی ٹیسٹ کے پہلے روز وہاب ریاض نے یاسرشاہ کی گیند پرروسٹن چیس کا باؤنڈری لائن کے قریب شاندارکیچ پکڑا،وہاب ریاض کے کیچ کے بھی خوب چرچے ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں