جمشید دستی گرفتار،جیل منتقل کر دیا گیا

عوامی راج پارٹی کے سبراہ رکن پارلیمنٹ جمشید دستی کو ڈینگا کنال نہر کا بغیر اجازت پانی کھولنے پر گرفتار کر لیا گیاہے.
زرائع کے مطابق جمشید دستی کو ملتان جیل بھجوا دیا گیا ہے.
نہری پانی کی بندش کے خلاف کاشتکاروں کی شکایت پر جمشید دستی نے مظفر گڑھ میں 28 مئی کو ہیڈ کالو کے علاقہ میں ڈینگا کینال کو غیر قانونی طور پر کھول دیا تھا۔
جمشید دستی کے اس اقدام کے بعد محکمہ انہار نے ایک گھٹنے بعد نہر کو دوبارہ بند کر دیا اور ساتھ ہی تھانہ قریشی میں ان پر مقدمہ درج کروا کر ایف آئی آر سیل کروا دی ۔
گزشتہ رات جمشید دستی کو ساتھی سمیت اسلام آباد سے مظفر گڑھ جاتے ہوئے لیہ کے قریب پولیس نے گرفتار کیا۔

جمشید دستی اور ان کے ساتھی اجمل کالرو کو رات گئے ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جنہوں نے جمشید دستی کو ساتھی سمیت سینٹرل جیل ملتان بھجوا دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں