جعلی پیر پر جوتوں کی بارش

فیروزوالہ: چٹھہ کالونی میں دم کرنے کے بہانے دست درازی کرنے پر لڑکی اور اس کی ماں نے جعلی پیر کوجوتوں سے پیٹ ڈالا.
زرائع کے مطابق فیروزوالہ کی چٹھہ کالونی میں جعلی پیر کو نازیہ نامی خاتون نے گھر پر اپنی بیمار بیٹی ماہ جبین پر دم کرنے کے لیے بلایا، جس پر جعلی پیر نے لڑکی سے کہا کہ وہ پتلا بنا کرحساب لگا کرہربیماری کا علاج کرتا ہے۔
دم کرنے کے بہانے جعلی پیر نے ماہ جبین سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی.
لڑکی نے جب یہ معاملہ والدہ کو بتایا تو لڑکی کی والدہ نے نازیبا حرکات پر پیر کو مرغا بنا یا اور جوتوں سے خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں