جس شق پرشورشراباہواوہ پولیٹیکل پارٹی آرڈرسےپرویز مشرف نےنکالی تھی:وزیر قانون زاہد حامد

نیوزویوز:(اسلام آباد)  وزیر قانون زاہد حامد کا قومی اسمبلی میں بیان اپوزیشن کی تنقید آئی کہ میں نے انتخابات بل دھوکے،خاموشی سےپاس کروالیا،میں کیا کوئی جادوگر ہوں؟ کل جس شق پرشورشراباہواوہ پولیٹیکل پارٹی آرڈرسےپرویز مشرف نےنکالی تھی۔اس کا مقصد تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کو نااہل کیا جائے،انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی میں اس سے متعلق 2014 میں ترمیم آئی،ذیلی کمیٹی نےمشرف کی پولیٹیکل پارٹیزآرڈرمیں کی گئی ترمیم کو نکالا، اسکے بعد یہ انتخابی اصلاحات وزارت قانون ویب سائٹ پرآویزاں کی گئیں،تب تنقید نہ آئی،کل سےایک عجیب بات چل رہی ہےختم نبوت سے متعلق حلف نامہ نکال دیا، گزٹ آف پاکستان کے ساتھ فارم اے ہے،فارم اےمیں واضح طور پر ختم نبوت سے متعلق حلف نامہ شامل ہے، ویب سائٹ پر بھی یہ انتخابات بل آویزاں ہے،بغیر پڑھے تنقید کی جا رہی ہے،یہ حلف نامہ لفظ بہ لفظ وہی ہےجو سابقہ حلف نامے میں تھا، ہم ختم نبوت سے متعلق حلف نامہ کو تبدیل کرنے سے متعلق سوچ بھی نہیں سکتے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں