جاوید لطیف کی گیدڑ بھبھکیاں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی.نوید اختر خان

پی ٹی آئی شیخوپورہ کے مرکزی رہنما خان نوید آختر کا کہنا ہے کہ ایم این اے جاوید لطیف اپنے کارندوں کے زریعے سے میرے حلقے کے لوگوں کو ڈرانا دھمکانا بند کریں.
نوید اختر خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جاوید لطیف کی اپنے حلقے میں کارکردگی کا پردہ فاش کرنے پر ن لیگی اپنے گلو بٹو کے ذریعے میرے حلقے کے لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں.

نوید خان کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کی جانب سے مجھے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن ان گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والا نہیں
میرے حلقے کے لوگ میرے ساتھ کھڑے ہیں.
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جس مقصد کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اپنی آخری سانس تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں.
شیخوپورہ کے عوام جاوید لطیف کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں آئیندہ الیکشن میں عوام ان کرپٹ سیاستدانوں کو یکسر مسترد کر دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں