جارحیت جیسےاقدامات افغانستان کے حق میں نہیں.کمانڈر سدرن

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے افغان فورسز کی 4، 5 چیک پوسٹیں تباہ کرنی پڑیں۔
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے آئی جی ایف سی کے ہمراہ افغان فورسز کی گولہ باری سے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے نادان شرارت کی گئی اور افغان فورسز نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی، اپنی نادانی پر افغان فورسز کو شرمندگی ہونی چاہیئے۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات افغانستان کے حق میں نہیں ہیں جب کہ افغانستان کا رویہ ٹھیک ہونے تک چمن بارڈر بند رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں