تیز آندھی اور بارش سے نظام زندگی درہم برہم

لاہور میں ہلکی بارش کے بعد لیسکو کے ڈیڑھ سو سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے اورشہر کےمتعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
پنڈی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ساہیوال ،فیصل آباد، بھکر ااور جھنگ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں تیز ہوائیں اور بارش کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی اورشہریوں نے اندھیرے میں سحری کی۔
ملک میں داخل ہونے والے تیز ہواؤں اور بارش کے سلسلے نےمختلف شہروں میں نظام زندگی درہم برہم کردیا۔
میپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ لیسکو ریجن میں آندھی اور بارش کے باعث 150 فیڈر ٹرپ کرگئے، ٹرپ ہونے والے فیڈرز کو جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختو نخوا، پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں