ترک صدر رجب طیب اردگان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

واشنگٹن: ترک صد ر طیب اردگان نے حال ہی میں امریکا کا دورہ کیا ہے.
ترک صدر رجب طیب اردوان نے دورہ امریکا میں اپنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں طویل ملاقات کی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے سربراہان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شام اور عراق میں مشترکہ حکمت عملی اپنانی جائے گی جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کی ضرورت بھی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ترک صدر اردگان کا کہنا تھا کہ عرب خطّے میں دہشت گرد تنظیموں کا کوئی مستقبل نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد یہ ترک صدر کا پہلا دورہ امریکا ہے جس کا مقصد امریکا اور ترکی کے مابین مستقبل میں بہتر تعلقات کو فروغ دینا ہےالبتہ بعض امور پر دونوں ملکوں میں اختلاف اب تک برقرار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوول آفس میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اردگان نے ترک باغی رہنما فتح اللہ گولن کو پناہ دینے پر امریکا سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر امریکا سے بے دخل کیا جائے۔ دوسری جانب ٹرمپ نے شام میں کرد جنگجوؤں کو مسلح کرنے سے متعلق امریکی حکمتِ عملی پر اعتماد میں لینے اور اس بارے میں ترکی کے تحفظات دور کرنے کی کوشش بھی کی جو نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں