تحریک انصاف نے اہم اعلان کردیا

نیوز ویوز( اسلام آباد): تحریک انصاف نے شہبازشریف کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔تحریک انصاف کے رہنماوں کے مطابق شہباز شریف کے جے آئی ٹی کے سامنے بطور ملزم پیش ہونے سے پنجاب کی 10 کروڑ عوام کے سر شرم سے جھک گئے ہیں لہزاتحریک انصاف شہبازشریف کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے ۔میاں محمودالرشیدپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور مرکزی رہنماء سیدصمصام علی بخاری نے میاں اسلم اقبال ،ڈاکٹر شاہدصدیق خان اور عائشہ چوہدری کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف شہبازشریف کے فوری استعفیٰ کامطالبہ کرتی ہے ، شہباز شریف کے جے آئی ٹی کے سامنے بطور ملزم پیش ہونے سے پنجاب کی 10 کروڑ عوام کے سر شرم سے جھک گئے ہیں انتہائی شرم ناک بات ہے کہ پیش ہونے سے پہلے ہاتھ ہلا رہے جیسے کوئی بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے ، حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شہباز شریف 34 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کے مرکزی کردار ہیں ، انہوں نے بطور ڈائریکٹر یہ رقم التوفیق کے ذریعے ادا گئی اور لندن کے فلٹیس کی ادائیگی کی ،رہنماؤں نے کہاکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی فوری اسمبلی کا اجلاس بلائیں اور ہم شہبازشریف کی نااہلی کا ریفرنس دائر کریں گے اور شبہازشریف کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کریں گے ، شہباز شریف وزیر اعلی کے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل کو تین سال گزر چکے ہیں ابھی تک انصاف نہیں ملا، حکومت سانحہ ماڈل پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظر عام پر لائے اورسانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلایا جائے ۔رہنماؤں نے کہاکہ حدیبیہ پیپرز کیس میں اسحاق ڈار نے آرٹیکل164 کے تحت بیان دیا تھا،مشرف دور میں سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے کیس بند ہو گیا، 1990 میں اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کے متعلق تحریری بیان دیا، انہوں نے اعتراف کیا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کے کہنے پر اکا ونٹ کھلوائے گئے، حدیبیہ پیپرز ملز کے لیے التوفیق سے قرضہ لیا جو بعد مین فلیٹس کے لیے استعمال کیا گیا، اصلی منی ٹریل قطری خط نہیں لکہ حدیبیہ پیپرز ملز کا کیس ہے، منتخب نمائندو ں کا کرپشن کے کیسز پیش ہونا شرمناک ہے، میاں محمود الرشید نے کہاکہ طاہر القادری کے موقف سے اتفاق نہیں کرتے ، جے آئی ٹی کا کام لائق تحسین ہے، قطری شہزادہ بھاگا تو لیگی رہنماء جے آئی ٹی پر چڑھ دوڑے ہیں اور اسے متنازعہ بنانے کی ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں