ممتا بینرجی کے قتل پر انعام ،بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ہنگامہ


مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کے سر کی قیمت لگانے پر بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب بی جے پی کے ایک رکن نےممتا بینرجی کے سر کی قیمت 11 لاکھ روپے لگائی.

بی جے پی کےرکن نے الزام عائد کیا کہ ممتا بینرجی ہندوؤں کی نہیں مسلمانوں کی نمائندہ ہیں اور ہندوؤں کے تہوار منانے کی اجازت نہیں دیتیں۔
راجیہ سبھا میں ممتا بنرجی کےسرکی بولی لگانےپرخواتین ارکان نےاحتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں گائے کی حفاظت کی جاتی ہیں جبکہ خواتین کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں