بھارتی فوج کی کے اجلاس میں آفیسر نے غیر اخلاقی ویڈیو چلا دی

بی ایس ایف کی میٹنگ کے دوران غیر اخلاقی ویڈیو کلپ کافی دیر تک چلتا رہا جس پر بھارتی فوجی افسران بدحواسی کا شکار ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سرحد کو محفوظ بنانے کے موضوع پر فیروزپور میں بی ایس ایف 77 ڈویزن کے ہیڈکوارٹرز میں بھارتی سرحدی فورس کی میٹنگ ہوئی۔ اجلاس میں بی ایس ایف افسر نے میٹنگ کے دوران پریزنٹیشن دیتے ہوئے غیراخلاقی فلم چلادی جو تقریباً ڈیڑھ منٹ تک چلتی رہی۔ ویڈیو کلپ چلنے کے بعد بی ایس ایف افسر نے بدحواسی میں لیپ ٹاپ بند کر دیا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل دہلی کے میٹرو اسٹیشن پر لگی اسکرینوں پر بھی غیراخلاقی ویڈیو چلائے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا جب کہ اس سے قبل بھارتی سیاستدان اسمبلی اجلاس کے دوران بھی غیر اخلاقی ویڈیوز دیکھتے پائے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں