بھارتی فوج کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا. آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی اور کنٹرول لائن پر جارحیت کر رہا ہے پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا پاک فوج حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام (آئی ایس پی آر ) کے مطابق اتور کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو کنٹرول لائن پر سیزفائر کی خلاف ورزی اور فوجی دستوں کی آپریشنل تیاری پر بھی بریفنگ دی گئی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں اور فوج کے جذبے کو سراہتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر سیزفائر کر کے جارحیت کررہا ہے سیز فائر کیخلاف ورزی پر جواب دینے میں فوجی راوبات کو مدنظر رکھتے ہوئے دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے، انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی اور عوام کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کررہا ہے مقبوضہ کمشیر میں بھارتی فوج کا تشدد ہر لحاظ سے ریاستی تشدد ہے اور عوام کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے انہوں نے مزید کیا کہ کشمیریوں کو بغیر کسی خوف کے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور ہم حق خودارادیت کے لیے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں