برسلز میں لاہور پریس کلب ممبران کےاعزاز میں پُرتکلف عشائیہ

نیوزویوز(برسلز) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یوتھ ونگ یورپ کے صدر اور مہاراجہ تندوری ریسٹورنٹ کے ڈائریکٹر علی چوہدری اور پاکستان پریس کلب برسلز کے صدر مرزا عمران بیگ نے پاکستان کے معروف صحافی اور لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔انکے ہمراہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیویشنز کے چیئرمین عبدالمنان خرم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محمد شہباز میاں نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سیاسی و سماجی صورتحال پر روشنی ڈالی۔اور پاکستان میں شعبہ صحافت سے منسلک صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے صحافیوں کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

انھوں نے لاہور پریس کلب کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے شہر لاہور کو پاکستان کا دل قرار دیا۔ اور کہا کہ آزادی پاکستان کے دوران لاہور ہی پوری قوم کو متحد کرنے کا گڑھ ثابت ہوا۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ ہمارے سیاستدانوں کے لئے دوسری سیاسی آمجگاہ بنا ہوا ہے۔ حالانکہ ستائیس یورپی ممالک پر مشتمل یورپی یونین جس کا ہیڈ کوارٹر برسلز ہے یہاں ہمارے سیاسی سماجی اور حکومتی لیڈران کو ملکی ترقی کے حوالے سے محور بنانا چاہیے۔ مگر یہاں سب الٹا دکھائی دیتا نظر آرہا ہے۔ انھوں نے مسئلہ کشمیر اور برما میں میں مسلمانوں کے ساتھ ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی انھوں نے یورپین یونین کی اہمیت کے حوالے سے حکومت پاکستان کو عندیہ دیا کہ وہ یورپ کے ساتھ مضبوط تعلقات کے حوالے سے پاکستان کے پڑھے لکھے پالیٹیشنز اور تھینک ٹینک کو مثبت سفارتکاری کے لئے بھیجے جو پاکستان کی صحیح نمائندگی سر انجام دیں۔تاکہ پاکستان کی ٹیکنیکل سائیڈ پر کپیسٹی بلڈنگ کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔

محمد شہباز میاں نے بلجیم میں پاکستانی صحافیوں اور پاکستان پریس کلب برسلز کی کمیونٹی کے حوالے سے کردار کو سراہا۔ انھوں نے لاہور پریس کلب اور پاکستان پریس کلب برسلز کو مشترکہ سرگرمیاں سر انجام دینے کی ضرورت پر بات کی۔ انھوں نے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کی کمیونٹی اور پاکستان کے لئے خدمات پر چوہدری پرویز لوسر اور انکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔انھوں نے پاکستان اور یورپ میں آباد نئی نسل کو پاکستانی تہذیب و تمدن اتفاق واتحاد یگانگت اور بھائی چارے اورامن و امان کی فضا کو ناگزیر قرار دیا۔پروگرام میں پاکستانی نثراد بیلج پہلے رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر منظور ظہور الہی اور ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے سرپرست حاجی منیر لوسر اور فیڈریشن کی منارٹی ونگ کے صدر تنویر بھٹی اور ٹھکیدار منظور حسین نےخصوصی شرکت کی۔

عشائیہ تقریب میں پاکستان پریس کلب برسلز کے اراکین جنرل سیکٹری شاہد فاروقی جوائنٹ سیکٹری شیخ معین الدین فنانس سیکٹری عظیم ڈار مزمل مان اور محمد احسن بھی شریک محفل تھے۔ پروگرام میں پاکستان کی موجودہ صورتحال اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار سے متعلق مختلف پہلوؤں پر انتہائی اہم گفتو شنید کی گئی اورمشترکہ طور پر ملکر ملک کی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کے لئیے مثبت سرگرمیاں سرانجام دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔پروگرام کا آغاز آیات ربانی سے کیا گیا ۔ صدر مرزا عمران بیگ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیاجبکہ جنرل سیکرٹری شاہد فاروقی نے خوش آمدید کہا۔اور ایک خوشگوار عشائیہ تقریب بامقصد بیٹھک کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں