بختاور بھٹو کا اونچی عمارت سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دبئی (نیوز اینڈویوز):سابق صدد آصف علی زرداریکی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنی 28ویں سالگرہ کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی اونچی عمارت سے چھلانگ لگا کر سالگرہ کا انوکھا جشن منایا۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی نے 25 جنوری کو اپنی 28ویں سالگرہ منائی اور اگلے روز وہ ایڈونچر کے لیے دبئی کی کثیرالمنزلہ عمارت پر پہنچی۔ دبئی میں مقیم بختاور بھٹو زرداری نے دبئی کی دو بلند ترین عمارتوں سے بندھے تار کے سہارے فضاء میں اڑان بھری اور اپنے جنم دن کا بھرپور جشن منایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں