بجلی نایاب،پشاور میں احتجاج

بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف تحریک انصاف پشاور میں احتجاج کر رہی ہے. احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے کارکن واپڈا ہاؤس کا دروازہ کھول کر اندر گھس گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام آج پشاور میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے،
احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے بعض کارکن دیواریں پھلانگ کر واپڈا ہاؤس میں داخل ہوگئے، مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی.
احتجاج کی قیادت رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کررہی ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے خیبرپختون خوا کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ میری کال پرنکلے ہیں۔ پشاورکے لوگوں نے بل جمع کرائے ہیں، اووربلنگ کا مسئلہ حل کیا جائے اورلوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کارخانے بند ہوگئے ہیں، لوگ بے روزگار ہوگئے۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئےکہا کہ وفاقی حکومت عوام سے ٹیکسز وصول کرتی ہے لیکن سہولتیں نہیں دے رہی۔ پیسکو میں امیر مقام اور مولانا فضل الرحمان کی مرضی چلتی ہے
انہوں نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے خاتمے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں