باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں ہیومنٹی الٹریزم اینڈ سیٹزن شپ سیمنار کا انعقاد

نیوزویوز:(چارسدہ) منیسٹری آف ہیومن رائٹس کی جانب سے باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں ہیومنٹی الٹریزم اینڈ سیٹزن شپ کے نام سے ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ثقلین نقوی۔ڈائریکٹر آف ہیومن رائٹس کاشف کمال ممبر قومی اسمبلی اور یونیورسٹی کے اساتذہ نے شرکت کی۔سیمنار نے شرکاء نے انسانی بنیادی حقوق کے قوانین اور اس کے عملدرامد پر روشنی ڈالی۔ان کا کہنا تھا کہ آئین کے 8سے لیکر 28 تک کے شق انسانی حقوق سے متعلق ہیں لیکن ہمارے معاشرے پر ان پر عملدرامد نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنے بنیادی حقوق سے لاعلم ہیں اور ہمارے سیمنار کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کو ان کے حقوق سے اگاہ کیا جاۓ۔اس حوالے سے شہری اپنے بنیادی حقوق کے حوالے ٹول فری نمبر 1099ہمارا ہلپ لائن نمبر ہے جس پر ہر شہری اپنی شکایت درج کرسکتا ہے اور گھر بھیٹے قانونی مشورہ لے سکتا ہے۔اس کے علاوہ خواتین اور بچوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر قانونی معاونت بھی فراہم کیجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سیمنار کا تسلسل کے ساتھ جاری رہنا وقت کا تقاضہ ہے اور اس کی وجہ سے بیشتر معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہوسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں