بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنی ناک چھدوا لی

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے نئی فلم کے لئے نیا روپ دھارنے کی تیاری کر لی،فلم ” ٹھگس آف ہندوستان” کے لئے ناک چھدوالی ۔

ہر کردارکو اپنے انداز میں کرنے کا فن صرف عامر خان ہی کو آتا ہے، اداکارششانت سنگھ نے سوشل میڈیا پرایک تصویرشیئر کی ہےجس میں عامرخان کی ناک میں سنہری موتی نظر آرہا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ بالی ووڈ پہلوان نے فلم “ٹھگس آف ہندوستان” کے لئے ناک چھدوائی ہے، اس فلم کے لئے عامر خان خاص تیاری کر رہے ہیں کیوں کہ فلم میں ان کا سامنا پہلی بار بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن سے ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں