بازیاب ہونے والے مغوی کینیڈین کے والدین پاکستان آرمی کے شکرگزار

نیوزویوز(اسلام آباد) پاکستان آرمی کی جانب سے بازیاب کرائے گئے کینیڈا کے شہری کے والدین نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جوشوا بوئل کی والدہ کہتی ہیں بیٹے کی بازیابی کی خبر شاندار تھی۔ پانچ برس بعد بیٹے کی آواز سن کر اچھا محسوس ہوا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی سے اہلخانہ کے ہمراہ بازیاب کرائے گئے مغوی کینیڈین شہری جوشوا بوئل کے والدین نے بیٹے کی بازیابی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں جوشوا کے والد اور والدہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی بروقت کارروائی سے ہمارے بچوں کی جان محفوظ رہی۔ ہماری جوشوا سے بات بھی کرائی گئی.

پانچ برس بعد بیٹے کی آواز سن کر بہت اچھا محسوس ہوا ۔ جوشوا نے والدین نے کہا ہے کہ جب ہمیں بتایا گیا کہ آپ کے بیٹے کو اہلخانہ سمیت بازیاب کرا لیا گیا ہے تو یہ یقیناً ہمارے لئے ایک شاندار خبر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں