باب دوستی 22 روز بعد کھول دیا گیا

پاک افغان سرحد جزبہ خیر سگالی کے تحت 22 روز بعد کھول دی گئی تاہم کلی لقمان اور کلی جہانگیرمیں سیکیورٹی اہلکار تعینات رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جانب سے چمن بارڈر پر باب دوستی کھول دیا گیا۔ باب دوستی افغان حکام کی درخواست پر رمضان المبارک میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھولا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چمن واقعے پر پاکستان نے افغان بارڈر پولیس کو پیچھے دھکیلتے ہوئے اپنے علاقے پر موثر کنٹرول کیا جب کہ منقسم دیہات کی پاکستانی حصے میں مردم شماری مکمل کرلی گئی۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیزفائر برقرار رہے گا اور کوئی سرحدی خلاف ورزی قابل قبول نہیں ہوگی جب کہ پاکستانی دستے انٹرنیشنل سرحد پرکلی لقمان اور کلی جہانگیرمیں پاکستانی جانب تعینات رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں