اے آر وائے کے پروگرام عیدی سب کے لیےمیں ہونے والے حادثہ کا ذمہ دار کون؟

اے آر وائی کے پروگرام عیدی سب کے لیے جو کہ بحریہ انکلیو اسلام
آ باد میں جمعہ 28 اپریل کو ہو رہا تھا میں بڑا حادثہ اس وقت پیش آیا جب 28 فٹ اونچا سٹیج گر گیا.
حادثے میں تقریبا سو سے زائد افراد زخمی جب کہ ایک خاتون جابحق ہو گئی .
زخمیوں میں کافی افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے.
حادثے کے فورا بعد زخمیوں کی مدد کرنے کی بجائے جائے وقوعہ پر لائٹس بند کر دی گئی .اور پروگرام کی انتظامیہ بھی موقع سے فرار ہو گئ.لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال پہنچایا.
جبکہ اے آر وائی انتظامیہ پروگرام سے پہلے 24 اپریل کو این او سی جاری کر چکی تھی جس میں کسی بھی قسم کے حادثے کی صورت میں اے آر وائی کی انتظامیہ زمہ دار ہو گی.
دوسر جانب واقع کے دس دن گزر جانے کے بعد بھی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی.اور نہ ہی واقع کے زمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں