ایک شخص کو بچانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں جانا بھارت کی غلطی ہے.سا بق بھارتی جج

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پربھارت نے عالمی عدالت جا کربڑی غلطی کی ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے پربھارت نے عالمی عدالت میں جانے کے بعد بھارت نے کشمیر کے معاملے پرپاکستان کو عالمی عدالت جانے کا موقع فراہم کردیا ہے۔
مارکنڈے کاٹجو نے سوشل میڈیا پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے صرف ایک شخص کی جان بچانے کےلئے عالمی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن ساتھ ہی پاکستان کے لئے متعدد دروازے کھول دیئے ہیں۔ اگر پاکستان مسئلہ کشمیر سمت دیگر مسائل کو بھی عالمی عدالت میں لے گیا تو پھر عالمی عدالت کے دائرہ اختیار پر بھارت کا اعتراض کرنا ممکن نہیں رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں