ایک اور حوا کی بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی.

کراچی کے علاقے کیماڑی میں باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کرغیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کےمطابق رات گئےکیماڑی کےعلاقےمسان چورنگی کےقریب گھرسےخاتون کی لاش ملی، خاتون کو گلا دبا کر مارا گیا تھا۔

پولیس کاکہناہےکہ مقتولہ فرزانہ کواس کےباپ اوربھائی نےغیرت کےنام پرقتل کیاہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان غلام نبی اوربیٹےنبیل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جنہوں نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں