ایک اور حوا کی بیٹی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی

شیخوپورہ جواں سالہ دوشیزہ کا گھر سے اغواء اور اجتماعی زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل، بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ گاؤں خانپور بنگلہ میں دو ملزمان بلال اور ذوالفقارنے مقامی محنت کش محمد اشرف کی 15سالہ بیٹی غزالہ کوگھر میں اکیلا جان کراغواء کرلیا اور قریبی واقع کینال ریسٹ ہاؤس کی بھوت بنگلا کے نام سے مشہور ویران عمارت میں لے گئے جہاں اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر ہلاک کردیا اور نعش چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ اس المناک واقعہ کے بعد مقتولہ کے والد محمد اشرف اور اسکے دیگر اہلخانہ سمیت سینکڑوں مقامی شہریوں نے نعش روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج اورٹائر جلائے ، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے جبکہ ڈی پی او سرفراز خان ورک کی یقین دھانی پر مظاہرین پرامن طو ر پر منتشر ہوگئے، علاوہ ازیں تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں