ایکشن سے بھرپور برٹش تھرلر فلم فری فائرکی امریکی سینما گھروں میں نمائش

ایکشن سے بھرپور برٹش تھرلر فلم ’فری فائر‘ آج امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بین وہیٹلے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی جرائم پیشہ افراد کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ کے گرد گھوم رہی ہے جس میں دونوں کے مابین اختلاف کے باعث خون خرابا ہوجاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں برے لارسن، شارلٹو کوپلے، ایرمے ہیمر، جیک رینر، مائیکل اسمائلی اور سیم ریلے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اینڈریو اسٹارک کی پروڈیوس کردہ یہ فلم آج امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے .یہ فلم 31مارچ کوبرطانیہ میں ریلیز ہوچکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں