ایکشن جاری۔۔کمبلے کے بعد دھونی کی باری

نیوز ویوز(لاہور): چیمپئینز ٹرافی میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ اپنے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ سابق کپتان ایم ایس دھونی کے خلاف بھی ایک مضبوط لابی سرگرم ہو گئی ہے۔
پاکستان کے ہاتھوں چیمپئینز ٹرافی میں شکست کے بعد بھارت میں کرکٹ شائقین سخت مایوسی کا شکار ہیں ، بھارتی ٹیم کے ساتھ ساتھ کرکٹ بورڈ کو بھی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی ٹیم کے کوچ انیل کمبلے اور کپتان ویرات کوہلی کے درمیان سرد جنگ کی خبریں بھی زبان زد عام تھیں ۔چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد کوچ انیل کمبلے کو فارغ کر دیا گیا ۔ ٹیم کے ایک اور سنیئر کھلاڑی سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کمبلے کے بعد اگلا نشانہ ہیں ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سنئیر عہدیداروں نتے انہیں ریٹائر منٹ کا مشورہ دے دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ایم ایس دھنونی کی موجودگی میں ویرات کوہلی دباﺅ کا شکار رہتے ہیں ، جس سے ان کی کارگردگی متاثر ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں