ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی کوئی پالیسی نہیں: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک بار پھر کشمیر کے معاملے پر کشمیر کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ایسا کوئی اقدام قبول نہیں جو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے منافی ہو۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم جس خطے میں رہتے ہیں ہمیں وہاں کے حالات کو سمجھنے کی ضرورت ہے، عالمی طاقتوں کے مفادات اس خطے سے وابستہ ہیں اور پاکستان کو نظرانداز کر کے عالمی طاقتوں کے مفادات پورے نہیں ہو سکتے۔

کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تیز کر دی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور بھارت کے اپوزیشن رہنما کو مقبوضہ کشمیر بھی جانے سے روک دیا گیا، بھارت چاہتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی ایسی بدلی جائے کہ مسلمانوں کا وہاں رہنا مشکل ہو جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں