ایوانکا ٹرمپ پر جرمنی میں شدید تنقید

ڈونلڈ ٹرمپ کو عورتوں کےحقوق کا سب سے بڑا علمدارکہنے پر جرمنی میں ایوانکا کا مذاق اڑ ایا گیا ہے.

خواتین سے متعلق کانفرنس میں ایوانکا ٹرمپ کو اپنے والد ڈونلڈ ٹرمپ کادفاع مہنگا پڑگیا۔
برلن میں کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر کی بیٹی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ کے خلاف شور شرابا بپا ہوگیا۔ ایوانکا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میڈیا میں اپنے والد پر مسلسل تنقید سنتی رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں خواتین میرے والد کے ساتھ اور ان کے لیے کام کرتی ہیں، یہ ظاہر کرتا ہے ٹرمپ خواتین کی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں۔
اس بیان پر کانفرنس میں موجود لوگوں نے ایوانکا کا مزاق آڑایا اور شور سرابا بھی کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں