ایم کیو ایم لندن کا خفیہ نیٹ ورک

راولپنڈی کی ٹاپ سٹی ہاوٴسنگ سوسائٹی میں ایم کیوایم لندن کے خفیہ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے جس میں پارٹی رہنماؤں اور مفروروں کو سہولیات دی جاتی تھیں۔
رینجرز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر راولپنڈی کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کی گئی جہاں ایم کیوایم لندن کے خفیہ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا جس میں ایم کیوایم لندن کے رہنماؤں اورمفروروں کوسہولیات دی جاتی تھیں جب کہ ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی نے سوسائٹی میں کئی روز قیام کیا اور سوسائٹی کا سی ای او فائرنگ رینج میں پارٹی عہدیداروں کو فائرنگ کی پریکٹس بھی کراتا تھا ۔
رینجرز کی کارروائی کے دوران نیٹوکا خطرناک اسلحہ، دستی بم اور بارود سمیت بھارتی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اسلحہ ممکنہ طور پر دہشت گردی کے لیے استعمال ہونا تھا جب کہ اس حوالے سے تھانہ سی ٹی ڈی میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں