ایمرا سنٹر میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

لاہور ایمرا سنٹر میں ایمرا اور اینکا کے ممبران کی فیملیز کے لیے حکومت پنجاب کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا اعقاد کیا گیا میڈیکل کیمپ میں ایمرا اور اینکا ممبران کی فیمیلیز کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ لیے گئے اور ویکسینیش کی گئی.
ایمرا سنٹر آنے والے ڈاکٹرز نے ہیپاٹائٹس کے لیے احتیاتی تدابیر اور مشورے دی .جبکہ ممبران کے ہیلتھ کارڈ بھی بنائے.
میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو شرکا نے بے حد سراہا اس موقع پر ایمرا صدر حشام یوسف کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے لیے اس قسم کے پروگراموں کا انعقاد کرتے رہیں گے.
اس موقع پر سیکرٹری ایمرا آصف بٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے صحافیوں کے لیے اقدامات پر شکر گزار ہیں.

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں