Jang sports board

ایشین گیمز2018 مینز کوالیفائینگ راونڈ عمان میں منعقد کیا جائے گا

نیوزویوز:(ڈھاکہ) ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز2018 مینز کوالیفائینگ راونڈ اومان میں کرانے کے حوالے سے اومان ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق 2018میں جکارتہ انڈونیشیا میں کھیلے جانے والے ایشین گیمز میں12ممالک کی ہاکی ٹیموں کی شر کت کو یقینی بنانے کے لئے مارچ میں عمان میں ایشین گیمز مینز کوالیفائینگ راونڈ منعقد کیا جائے گا۔ ایشیاء ہاکی اور عمان ہاکی کے درمیان اس حوالے سے ہونے والے اس ایم او یو پر ایشین ہاکی کے چیف ایگزیکٹو طیب اکرام ۔ایونٹ اینڈ سپورٹس ڈائریکٹر الزبتھ فورٹس، عمان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنر ل ڈاکٹرخامس سلیم الراہبی اور شاکر منیر انٹرنیشنل ریلیشن مینجر (او ایچ اے) نے دستخط یہاں ڈھاکہ میں جاری ایشاء کپ ہاکی کے موقع پر ہونے والی ایک تقریب میں کئے۔ اس موقع پر سی ای او ایشیاء کپ ہاکی طیب اکرام کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن کی خواہش اور کوشش ہے کہ اس بار ایشین گیمز میں دس کی بجائے ہاکی کے لئے ملنے والے مکمل کوٹہ یعنی بارہ ٹیموں کو ایشین گیمز میں شرکت کا موقع دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمان ہاکی کے حوالے سے ایک اہم ملک ہے یہی وجہ ہے کہ اسے کوالیفائینگ راونڈ کی میزبانی کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے جس سے یہاں ہاکی کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔اس موقع پر سیکر ٹری عمان ہاکی فیڈریشن ڈاکٹرخامس سلیم الراہبی نے گفتگو کر تے ہوئے کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا انعقاد عمان کے لئے باعث فخر اور عمان ہاکی ایسوسی ایشن ۔عمان حکومت اور عوام اسے کامیاب بنانے کی بھر پور کوشش کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں