ایشوریا رائے کو جنسی طور پرہر اساں کرنے کی کوشش

نیوزویوز( ممبئی) معروف اداکارہ ایشوریا رائے پر پروڈیوسر کی غلط نظر تھی اور وہ ایشوریا رائے کو جنسی طور پر ہراساں کرنا چاہتا تھا۔ایشوریاء رائےکے مینجر نے بتایا کہ کہ ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروے بالی ووڈ کوئین سے اکیلے میں ملنا چاہتا تھا۔ اس نے بہت دفعہ کوشش کی کہ میں میٹنگ سے نکل جاؤں لیکن میں نے بھی اداکارہ کو اکیلے نہیں چھوڑا۔ایشوریاء رائےکے مینجر نے مزید یہ بھی بتا یا کہ اس نے مجھ سے پوچھا کہ میں ایسا کیا کروں کہ میں ایشوریاسے اکیلے میں مل پاؤں جس پر میں نے اس کو جھاڑ ڈال کر خاموش کر وادیا۔ ہاروے نے مجھے دھمکیاں دیں لیکن میں نے ایشوریا کو جنسی طور پرہراساں کرنے کی جانے والی ہرکوشش کونا کام بنا دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں