اگر قطری شہزادہ ثبوت لے کر پاکستان نہ آیا تو حکمرانوں کا کھیل ختم ہوجائے گا. عمران خان

پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک نواز شریف سے استعفی کے.
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے وزیر اعظم رہنےسے جے آئی ٹی کی تحقیقات شفاف ہونا ممکن نہیں.
بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اگر قطری شہزادہ ثبوت لے کر پاکستان نہ آیا تو حکمرانوں کا کھیل ختم ہوجائے گا اور ان کا سارا جھوٹ ثابت ہوجائے گا، منی لانڈرنگ اور پیسہ منتقلی کے حوالے سے اصل تفتیش نوازشریف، شہباز شریف اور اسحق ڈار سے ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے کام میں رکاوٹیں ڈالیں جارہی ہیں اور جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
عمران خان نے سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی تحقیقات مکمل ہونے تک نوازشریف سے استعفیٰ لیا جائے کیونکہ جب تک یہ بیٹھے ہیں تحقیقات شفاف انداز میں نہیں ہونے دیں گے، اداروں کے خلاف موٹو گینگ میں نئے فنکار سامنے آرہے ہیں اور یہ اداروں کو کام نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں کہا کہ تحقیقات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں لہذا ان رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے نوازشریف کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں