اٹک میں بے قابو ڈمپر نے چار بچے روند ڈالے

اٹک: کھوڑ روڈ پر بے قابو ڈمپر سڑک کنارے کھڑے بچوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 4 طلب علم جاں بحق ہو گئے۔
زرائع کے مطابق اٹک میں کھوڑ روڈ کے ملال اسٹاپ پر اسکول جانے کے لئے اپنی سواری کے انتظار میں کھڑے بچوں کو بے قابو ڈمپر نے روند ڈالا جس کے نتیجے میں 4 طلبا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے چاروں بچوں کی میتوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال فتح جھنگ منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں