آئی جی پنجاب نے05ایس پیز اور 17ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئے ۔

لاہور ّ(سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمدسکھیرا نے05ایس پیز اور 17ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، ایس پی انچارج کنٹرول روم سی پی او لاہور یاسمین بشیر کوڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور ، ایس پی سپیشل برانچ ملتان ریجن محمد شریف ظفر کو ایس پی سپیشل برانچ ڈی جی خان ریجن ، ایس پی سپیشل برانچ ڈی جی خان ریجن بہار احمد شاہ کو ایس پی سپیشل برانچ سرگودھا ریجن ، ایس پی بقامحمد کو چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد اور ایس پی غلام ناصر کو ایس پی انویسٹی گیشن جہلم کی آسامی پر تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
ڈی ایس پی پی ایچ پی ساہیوال زبیدہ پروین کو پروموشن کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی ، ڈی ایس پی اینٹی وہیکل کرائمز سول لائنز لاہور ڈویژن سائرہ بانو کو پروموشن کے بعدایڈیشنل ایس پی سیالکوٹ ، ڈی ایس پی پی ایچ پی بھکر کوثر پروین کو پروموشن کے بعد ایس پی ڈسپلن اینڈ انسپکشن سرگودھا ریجن ، ڈی ایس پی بٹالین 1پی سی لاہور خالدہ پروین کو پروموشن کے بعدایس پی ڈسپلن اینڈ انسپکشن شیخوپورہ ریجن ، ڈی ایس پی قذافی سی ٹی پی ملتان ہما نصیب کو پروموشن کے بعدایس پی پی ایچ پی ملتان ، ڈی ایس پی کنٹرول روم سی پی او لاہور ریحانہ بشیر کو پروموشن کے بعدایس پی انچارج کنٹرول روم سی پی اولاہور ، ڈی ایس پی ایڈمن آر او سی ٹی ڈی بہاولپور آفتاب اللہ کو پروموشن کے بعد ایس پی آر اوسی ٹی ڈی بہاولپور، ڈی ایس پی ایس ڈی پی او دہلی گیٹ ملتان رب نواز کو پروموشن کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور ، ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر قصور ام سلمی ملک کو پروموشن کے بعد ایس پی پی ایچ پی فیصل آباد ، ڈی ایس پی پی ایچ پی قصور امجد محمود قریشی کو پروموشن کے بعدایس پی انویسٹی گیشن قصور ، ڈی ایس پی ایڈمن آر او سی ٹی ڈی شیخوپورہ میاں خان کو پروموشن کے بعد ایس پی آر او سی ٹی ڈی شیخوپورہ ، ڈی ایس پی آر آئی بی 1گوجرانوالہ غلام مصطفٰے کو پروموشن کے بعد ایس پی وی وی آئی پی سیکورٹی سپیشل برانچ راولپنڈی ، ڈی ایس پی ایڈمن آر او سی ٹی ڈی گوجرانوالہ فیصل گلزار کو پروموشن کے بعد ایس پی آر او سی ٹی ڈی گوجرانوالہ ، ڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ عامر تیمور کو پروموشن کے بعد ایس پی سپیشل برانچ ملتان ریجن ، ڈی ایس پی اسٹیبلشمنٹ سپیشل برانچ نوید اختر کوپروموشن کے بعد ایس پی وی آئی پی سیکورٹی سی ایم سپیشل برانچ لاہور ، ڈی ایس پی سیکورٹی ٹو سول سیکرٹریٹ لاہورحسن صادق خان کو پروموشن کے بعد ایس پی ٹریننگ پی ایچ پی پولیس ٹریننگ کالج لاہور ، ڈی ایس پی ایس ڈی پی او اسلام پورہ لاہور محمد ممتاز کو پروموشن کے بعد ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور کی آسامی پر تعینات کیا گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں