آئی جی سندھ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر):سندھ حکومت نے وفاق کو خط  کے زریعے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی درخواست کردی ۔  نئے آئی جی سندھ کے لئے تین ناموں کی سمری بھی وفاق کو ارسال کردی گئی ۔

سمری کے مطابق سردار عبدالمجید دستی ، غلام قادر تھیبو، اور خادم حسین بھٹی کے نام تجویز کئے گئے ہیں ۔سردار عبدالمجید دستی اس وقت اے آئی جی ریسرچ ، ڈیولپمنٹ، اینڈ اسپیکشن  غلام قادر تھیبو چیئر مین اینٹی کرپشن اور  خادم حسین بھٹی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے عہدے پر تعینات ہیں ۔ذرائع کے مطابق غلام قادر تھیبو آئی جی سندھ کے لئے مضبوط  امیدوار ہے ۔

غلام قادر تھیبو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں