آئین توڑنے والے مفرور،ایک ملک میں 2قانون،یہ نہیں ہوسکتا، ن لیگ

نیوزویوز(اسلا م آباد)مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئین توڑنے والے مفرور ہیں اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے، ایک ملک میں 2 قانون، یہ نہیں ہوسکتا،مخالفین کے پاس کہنے کو کچھ نہیں بچا، وہ عدالتیں نہ لگائیں اور عدالت کو اپنا کام کرنے دیں،ہم لوگوں کو فرق دکھانا چاہ رہے ہیں کہ قانون کی پاسداری کون کرتا ہے،کیپٹن صفدر کو گرفتار نہ کیا جاتا تو بہتر تھا وہ گرفتاری دینے آئے تھے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نےمریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پراحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مخالفین کو چاہیے کہ وہ عدالتیں نہ لگائیں اور عدالت کو اپنا کام کرنے دیں ۔ جن لوگوں نے پارلیمنٹ اور آئین پر حملہ کیا وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے کیونکہ انہیں پتہ ہے انہوں نے چوری کی ہے ۔ حسین نواز اور حسن نواز پر وہی قوانین لاگو ہوتے ہیں جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اوپر لاگو ہوتے ہیں ۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ 22 کروڑ پاکستانیوں کے لیے قانون اور ہو اور حسین اور حسن نواز کے لیے الگ قانون ہو۔ عمران خان الیکشن کمیشن سمیت تمام عدالتوں سے مفرور ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی نمائندے ملکی قوانین اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، مریم نواز والدہ کی علالت کے باوجود عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ کیپٹن (ر)صفدر پیشی کیلئے واپس آئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں