انڈیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دے دی

نیوز ویوز(لندن) چمپئینز ٹرافی کے فائنل کا ٹاس انڈیا نے جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دے دی۔ لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں اب سے کچھ دیر بعد میدان میں اتریں گی۔ قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں جیت کے لئے پرعزم ہے۔

بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فاسٹ بولر محمد عامر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں چار مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں دونوں ٹیموں کو 2،2 مرتبہ کامیابی حاصل ہوئی جب کہ اس ایونٹ میں پاکستان اور بھارت دوسری مرتبہ مقابلہ کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں