انٹرنیشنل ریسلنگ کا میلہ سجے گا اب پاکستان میں بھی.

پاکستان میں ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لئے19غیرملکی ریسلرز کراچی پہنچ گئے ہیں۔کراچی میں انٹر نیشنل ریسلنگ کا رنگارنگ میلہ سجے گا جس میں غیر ملکی خواتین ریسلرز بھی ایکشن میں ہوں گی
غیر ملکی ریسلرز ٹائنی آئرن اور ویڈ بیریٹ پاکستانی مداحوں کو بھرپور اینٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ،ریسلرز کل کراچی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے .
پروفیشنل ریسلنگ سرکٹ میں شامل واحد پاکستانی بادشاہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریسلنگ مقابلے ہونے پر وہ بے حدخوش ہیں .
غیر ملکی ریسلرز میں 4 خواتین بھی شامل ہیں
منتظمین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پروفیشنل ریسلنگ مقابلے ملک میں ریسلنگ کی ترویج کی جانب بڑا قدم ہے ۔
کراچی میں کل زور آزمائی کے بعد ریسلرز19 مئی کو لاہور اور پھر21مئی کو اسلام آباد میں اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں